خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران اہم کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔ دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلے میں کمانڈر کفایت عرف تور عدنان سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کمانڈر شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری۔
خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں اہم کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔