Monday, March 31, 2025
ہومبریکنگ نیوزمریم نواز آج رات لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گی

مریم نواز آج رات لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گی

لندن:سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے کہا ہے کہ مریم نواز آج شام پاکستان کیلئے روانہ ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز آج رات براستہ دبئی پاکستان کیلیے روانہ ہوں گی۔ انہوں نے لندن میں چار روز قیام کیا۔ مریم نواز نے حسن نواز کے دفتر میں ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنی بیٹی کے ہمراہ لندن کی ایک یونیورسٹی بھی گئیں، اس کے علاوہ آج نوازشریف، شہبازشریف، اسحاق ڈار اور مریم نواز کی ملاقاتوں کے متعدد دور ہوئے۔ مریم نواز پاکستان میں نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔