جدہ(خالدنواز چیمہ) معروف کاروباری سیاسی وسماجی شخصیت رانا رضوان کے عزیز جاوید سلہریا دل کا دورہ پڑنے سے تبوک میں وفات پا گئے جنہیں ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ان کی دعائے مغفرت کے لئے جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں رانا رضوان کی طرف سے تعزیتی ریفرنس رکھا گیا جس میں پاکستانی کیمونٹی کے سرکردہ افراد سیاسی وسماجی شخصیات میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی خصوصی طور پر سابقہ ایم این اے بورے والا چودھری نزیر احمد جٹ چوھدری مبشر افضل چیمہ چوہدری محمد افضل جٹ،چوہدری عبدلخالق۔ شاہین آفریدی۔عرفان سدرہ لیاقت علی امیر محمد خان۔ جہانگیر خان۔ چوہدری ریاض گھمن۔ ملک منظور حسین اعوان۔ راجہ شعیب الطاف۔ عاطف وٹو چوھدری ظہیر اور دیگر نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کرائی گئی کہ اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں اعلی مقام سے نوازے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔ رانا رضوان نے سب کا شکریہ ادا کیا۔
جدہ،معروف کاروباری شخصیت رانا عزیر جاوید سلہریا کے عزیز کی وفات پر تعزیتی ریفرنس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔