اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری وزارت نجکاری کا ترجیحی شعبہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے ملاقات کے لئے آئے بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن (آئی ایف سی) کے ریجنل ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ خواجہ آفتاب احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری وزارت نجکاری کا ترجیحی شعبہ ہے۔
خواجہ آفتاب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فواد حسن فواد سے ملاقات کی، اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال ہوا، توانائی کے شعبوں میں اہم پیشرفت پر گفتگو ہوئی۔
فواد حسن فواد نے کہا کہ حکومت ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کی نجکاری کے ذریعے اقتصادی ترقی اور پائیداری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ آئی ایف سی نے ڈسکوزکی نجکاری کے حکومتی منصوبے کے لیے حمایت کا بھی اظہار کیا۔
علاوہ ازیں نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے فیصل آباد میں ایف بی آر کی اراضی کی میوٹیشن ڈیڈ کامیاب خریدار کے حوالے کردی۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ترجیح ہے، فواد حسن فواد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔