Monday, July 7, 2025
ہومبریکنگ نیوزآج ہرصورت سائفر کیس کا فیصلہ کردیں گے ، جج ابوالحسنات ذوالقرنین

آج ہرصورت سائفر کیس کا فیصلہ کردیں گے ، جج ابوالحسنات ذوالقرنین

اسلام آباد(سب نیوز)خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر ریمارکس میں کہا ہے کہ ایف آئی اے نے آج اگردلائل نہ بھی دیئےتو ریکارڈ دیکھ کرفیصلہ کردوں گا، آج ہرصورت اس کیس کا فیصلہ کرنا ہے۔

اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس میں نامزد چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور اسدعمر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اسپیشل پروسیکیوٹر ذوالفقارنقوی خصوصی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

سماعت شروع ہوئی تو ایف آئی اے پروسیکیوٹرز نے سماعت ملتوی کرنےکی استدعا کردی، اور مؤقف پیش کیا کہ ہم نے سپریم کورٹ جانا ہے، سماعت میں وقفہ کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب یہ لوگ مصروف ہوتے ہیں تو ہم عدالت میں موجود ہوتے ہیں، اور جب یہ فری ہوں گے تو اس وقت ہم ہائیکورٹ میں مصروف ہوں گے۔

پروسیکیوٹر نے کہا کہ پروسیکویشن فری ہوگی تو جوڈیشل کمپلیکس پہنچ جائےگی۔

عدالت نے پروسیکیوٹر ذوالفقار کی سماعت میں وقفے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی وکلا کو درخواست ضمانت پر دلائل دینے کی ہدایت جاری کردی، اور ضمانتوں کی درخواستوں پر دلائل کیلئے 10بج کر 15 منٹ کا وقت مقرر کردیا۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی اے نے آج اگر دلائل نہ بھی دیئے تو ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کردوں گا، آج ہر صورت اس کیس کا فیصلہ کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔