Tuesday, July 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزعام انتخابات،الیکشن کمیشن کی مشاورت،دو مزید جماعتیں طلب

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کی مشاورت،دو مزید جماعتیں طلب

اسلام آباد(آئی پی ایس )انتخابی روڈ میپ پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور جماعت اسلامی کو بھی مشاورت کے لیے بلالیا۔ الیکشن کمیشن نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور کنوینئیر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کو مشاورت کے لیے بلایا ہے۔اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال کی جانب سے باضابطہ مراسلہ بھی جاری کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کو بھی مشاورت کے لیے 28 اگست مدعو کیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی سے مشاورت کے لیے 29 اگست کو آصف زرادی کو بھی بلایا ہے۔ الیکشن کمیشن اب تک مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) سے انتخابات سے متعلق مشاورت کرچکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔