Monday, June 30, 2025
ہومپاکستانپشاور؛ امامت پرتنازعہ ،بیک وقت دو امام کی باجماعت نماز کرتے ویڈیو وائرل

پشاور؛ امامت پرتنازعہ ،بیک وقت دو امام کی باجماعت نماز کرتے ویڈیو وائرل

پشاور(سب نیوز)ریگی ماڈل ٹاون میں واقع مسجد بلال میں امامت پرتنازعہ ،ایک ہی وقت میں دو امام باجماعت نماز کرتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔بیک وقت دو اماموں کی نماز سے نمازیوں کو نماز ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔


بیک وقت مسجد کی صحن میں دو اماموں کی نماز ادائیگی کے عمل پر شہریو ں شدید تنقید کا سامنا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسجد سیکٹر 2 اے زون تین میں واقع ہے، ریگی ماڈل ٹاون میں واقع دو مساجد کے امام پی ڈی اے کے سرکاری امام ہے، سوسائٹی کے لوگوں نے پرائیویٹ امام مسجد کو تبدیل کرنا چاہا مگر وہ جانے کو تیار نہیں ، مسجد بلال کے امام مسجد کا خیال ہے کہ انہیں بھی پی ڈی اے سرکاری امام رکھ لے گا، معاملے کی مزیدچھا ن بین شروع کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔