Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزجو اسمبلی میں ہوا وہ ہم سب کیلئے باعث شرم ہے: شاہد خاقان عباسی

جو اسمبلی میں ہوا وہ ہم سب کیلئے باعث شرم ہے: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 5 سال جو اسمبلی میں ہوا وہ ہم سب کیلئے باعث شرم ہے۔شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ یہاں جو فرنٹ سیٹ پر آج بیٹھے ہیں وہ سارے جیل میں رہے، اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی زحمت نہ کی، یہاں لڑائیاں ہوئیں،کون سی گالیاں ہیں جو یہاں نہیں دی گئیں؟

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ امید ہیاگلی اسمبلی میں آئندہ جوآئیں گیوہ ایوان کا تقدس بحال کریں گے، ہم نے سبق نہیں سیکھا جو سیکھنا چاہیے تھا، یہاں پچھلے دنوں 75 یونیورسٹیوں کے قیام کے بل منظورہوئے، آپ کو ایسے کاموں کو روکنا چاہیے تھا، یہاں عام تاثر یہ ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کرپٹ ہیں۔ شاہد خاقان نے کہا کہ جو ہم ارکان کو تنخواہ ملتی ہے اس سے ہمارے پیٹرول کاخرچ بھی پورا نہیں ہوتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔