اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی میں الوداعی خطاب کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو پاکستان کیخلاف بدترین سازش کی گئی، یہ سازش فوج اور سپہ سالارعاصم منیرکیخلاف تھی، اگر 9 مئی کی سازش کامیاب ہو جاتی تو ملک کی بھیانک صورتحال ہوتی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس طلب کیا، جس میں اسمبلیوں کی تحلیل اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا، اور آئندہ کی سیاسی ومعاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ملک کیلئے ضروری تھا، کوئی شک نہیں اس کی شرائط کڑی اور سخت ہیں، تاہم اس کے بغیر پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر سمیت کئی قسم کے چیلنجز درپیش ہوتے، پاکستان کے دیوالیہ ہونے سے تباہ کن صورتحال پیدا ہوتی۔وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام ہونے سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، تاہم آئی ایم ایف نے سبسڈیز کے حوالہ سے ہاتھ پائوں باندھ دیئے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے وفد سے سرمایہ کاری پربات ہوی 14 سے 15ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوگی ، سی پیک کے تحت پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کا سنہری موقع ملا ہے۔
کابینہ اجلاس میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مدت مکمل ہونے پراللہ تعالی کا لاکھ شکراداکرتے ہیں، 16ماہ میں ہرممکن کوشش کی کہ مشکل صورتحال کو بہتر بنایا جائے، عوام کی ہر ممکن خدمت کی کوشش کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ 16 ماہ کی مختصر ترین حکومت کو بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، حکومت سنبھالتے ہی سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کرنا پڑا، وفاق اور صوبوں نے سیلاب جیسی آفت سے نمٹنے کیلئے دن رات محنت کی، شفاف طریقے سے متاثرین میں اربوں روپے تقسیم کئے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا، بطور ایک پاکستانی کسی صوبے سے کوئی تفریق نہیں کی، پاک فوج نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ 11 اپریل 2022 کو قومی اسمبلی نے ہم پراعتماد کیا تھا، کے پی اور پنجاب میں دوسری حکومت تھی، ہم نے ذمہ داری سنبھالی تومہنگائی بڑی تیزی سیشروع ہوچکی تھی، تیل کی قیمتیں آسمان سیباتیں کررہی تھی، لیکن اتحادی حکومت میں مشکلات اور چیلنجز کے باوجود یکجا ہوگئے، آپ سب نے اپنی سیاست کو قربان کیا اور ریاست کو بچایا، تاریخ آپ کے اس کردار کو ہمیشہ یادرکھیگی، آپ نے اپنی سیاست کا نہیں سوچا مگر ملکی خزانے کا سوچا وہ کیسے بھریں۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پاکستان کیخلاف بدترین سازش کی گئی، یہ سازش فوج اور سپہ سالارعاصم منیرکیخلاف تھی، اگر 9 مئی کی سازش کامیاب ہو جاتی تو ملک کی بھیانک صورتحال ہوتی، پاکستان کیلیے قربانیاں دینے والوں کولیاں دیں گئیں، شہدوں خاندانوں پرکیا گزری ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومی اتحاد کی ضرورت ہے،اس کے بغیرملک نہیں چل سکتا، عوام کی خدمت کی ہر ممکن کوشش کی، مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغازکردیا، چین نے یقین دلایا وہ ہمارا کبھی ساتھ نہیں چھوڑے گا، ہمارا مشرق کا ہمسائیہ ہم سے کہی زیادہ آگے نکل گیا۔