لاہور:نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر لاکھوں ایکڑ زمین کاشت کریں گے۔محسن نقوی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر لاکھوں ایکڑ زمین کاشت کریں گے، اسپتالوں اور سڑکوں کو بہتر کرنے پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔
نگراں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ٹھیک کرلیا تو پاکستان کی ہر چیز ٹھیک ہوجائے گی، پاک فوج کے ساتھ مل کر خوردنی تیل کے حصول کے لیے بھی کام کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے 4 ماہ 100 ارب روپے زراعت کے شعبے پر خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، کارپوریٹ فارمنگ ہماری اولین ترجیح ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ لائیو اسٹاک کے لیے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، چھوٹے کسانوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔