Tuesday, December 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد پولیس نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا دی

اسلام آباد پولیس نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا دی

اسلام آباد:الیکشن کمیشن کی جانب سے وارنٹ گرفتار کے نوٹس کی تعمیل کا معاملہ، ایس ایچ او بنی گالہ چیئر مین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ پہنچ گئے، وکیل کی جانب سے وارنٹ موصول کر لیاگیاہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر نے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کو ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کی ہدایت کی اور کہا کہ آئی جی اسلام آباد چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کر کے الیکشن کمیشن میں پیش کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔