Tuesday, September 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزحکومت کا میڈیا قوانین سے متعلق اہم قانون سازی کا فیصلہ

حکومت کا میڈیا قوانین سے متعلق اہم قانون سازی کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے میڈیاقوانین سے متعلق اہم قانون سازی کافیصلہ کر لیا، جس کیلئیوزارت اطلاعات نے پیمراقانون میں ترمیمی بل 2023 تیارکرلیا ہے، بل کوقومی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیاجائیگا۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق ترمیمی بل کے تحت چیئرمین پیمراکیاختیارات کوکم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ،پیمرا اتھارٹی میں ایک رکن کا اضافہ کیا جائے گا۔مجوزہ ترمیم کے مطابق صحافی، میڈیاورکرزشکایات اورتنخواہوں کی عدم ادائیگیوں پرشکایت کرسکیں گے،ترمیمی بل کیتحت میڈیا مالکان 60 روزمیں تنخواہوں کی ادائیگیوں کیپابند ہوں گے،جبکہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرٹی وی چینلزکو سرکاری اشتہار نہیں دیا جائیگا۔

ترامیم کے مطابق اسلام آباد اور صوبوں میں ملازمین کی شکایات کونسل تشکیل دی جائیں گی، شکایات کونسل ایک چیئرمین اور 5 ارکان پر مشتمل ہوں گی،مدت 2سال ہوگی،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرچینلزکو 10لاکھ ،سنگین خلاف ورزی پر ایک کروڑتک جرمانہ ہوسکے گا۔مجوزہ بل کے مطابق شکایات کونسل میں پی بی اے اورپی ایف یوجے کے نمائندے کوشامل کیا جائے،ڈس انفارمیشن کی تشریح وہ خبرجو قابل تصدیق نہ ہو،گمراہ کن اورمن گھڑت کہلائے گی،ذاتی، سیاسی یا مالی مفاد یا ہراساں کرنیکیلئے دی گئی خبرڈس انفارمیشن کہلائے گی،دوسرے فریق کا موقف لئے بغیر خبر بھی ڈس انفارمیشن کہلائے گی۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق فیک نیوزاورڈس انفارمیشن کی بھی تشریح کی گئی ہے،ٹی وی چینل کیضابطہ اخلاق میں ڈس انفارمیشن نشرنہ کرنیکی شرط شامل کردی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔