Tuesday, September 17, 2024
ہومٹاپ سٹوریوزیر اعظم نے متعدد آئی ٹی منصوبوں کا افتتاح کر دیا، آرمی چیف بھی سیمینار میں شریک

وزیر اعظم نے متعدد آئی ٹی منصوبوں کا افتتاح کر دیا، آرمی چیف بھی سیمینار میں شریک

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق منصوبوں کا اجرا کر دیا، سیمینار میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی۔تقریب میں وفاقی وزرا منصوبہ بندی، خزانہ، دفاع، دفاعی پیداوار، سرمایہ کاری بورڈ، خارجہ امور، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، اطلاعات و نشریات نے بھی شرکت کی، چاروں صوبوں کے وزرا اعلی، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، آئی ٹی ماہرین، سینئر آرمی و سول افسران، خلیجی ممالک، چین اور یورپی یونین سے سرمایہ کار اور غیر ملکی سفارتکاروں نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے آئی ٹی کو متحرک آمدن پیدا کرنے اور فروغ پذیر صنعت میں تبدیل کرنے کیلئے حکومت کی حمایت کا اعلان کیا اور آئی ٹی کمپنیوں کی جانب سے لگائے گئے بوتھ کا دورہ کیا، اس دوران وزیراعظم نے ٹیک ڈیسٹی نیشن پاکستان، ٹیک لفٹ بوٹ کیمپ، فرسٹ نالج پارک فار وومن باغ (آزاد جموں و کشمیر)، ایگری ٹیک انکیوبیٹر فیصل آباد اور سینٹر آف ایکسیلنس ان گیمنگ اینڈ اینیمیشن کا افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کے نوجوان ذہین، محنتی اور باہمت ہیں، ہمارے نوجوان مختلف شعبوں میں بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں، ہمارے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، سہولیات، مواقعوں کی کمی کے باوجود نوجوان بہترین انداز میں پیشہ وارانہ کام کر رہے ہیں

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگلے چند ماہ میں بہت سے منصوبے قومی دھارے میں شامل ہوں گے، برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے تمام وسائل برے کار لا رہے ہیں، معاشی بحالی کے قومی منصوبوں کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی حمایت حاصل ہے، معاشی منصوبوں پر عملدرآمد سے ملک کو خوشحال بنائیں گے، سرمایہ کاروں کو ون ونڈو طریقہ کار سے تمام سہولیات فراہم کریں گے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکمت عملی کے تحت روزگار کے مواقع اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ترجیح ہے، آئی ٹی برآمدات کو 20 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں، نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، سخت محنت اور لگن سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔