Friday, September 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیر اعظم سے یوکرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید بڑھانے کا عزم

وزیر اعظم سے یوکرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید بڑھانے کا عزم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے یوکرین کے وزیر خارجہ دمیرتوکولیبا نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیر اعظم ہاس پہنچنے پر شہباز شریف نے مہمان وزیر خارجہ کا استقبال کیا، دونوں رہنماں نے ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم، ثقافت کے شعبوں میں تعاون، جنوبی ایشیا اور یوریشیا کے خطوں میں سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یوکرینی وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوکرین کے تنازع کا عالمی سطح پر ایک اہم اثر پڑا ہے اور کئی ممالک کی معیشتوں کو نقصان پہنچا ہے، وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مذاکراتی اور سفارتی تصفیے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ دمیرتوکولیبا نے وزیر اعظم شہباز شریف کو یوکرین کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مشترکہ مقصد عالمی امن اور علاقائی استحکام میں کردار ادا کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔