اسلام آباد (سب نیوز)پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے پورٹر سپورٹ اور مصنوعی آکسیجن کے بغیر دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک کو بھی سر کرلیا۔
ساجد سدپارہ نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے اپنے کیرئیر میں 8 ہزار میٹر سے بلند آٹھویں چوٹی سر کی ہے۔براڈ پیک کی بلندی 8 ہزار 51 میٹر ہے جبکہ اسے دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی شمار کیا جاتا ہے۔ساجد سدپارہ پاکستان کی تمام پانچ، “8 تھازینڈرز” مصنوعی آکسیجن کے بغیر سر کر چکے ہیں۔اس سے قبل ساجد سدپارہ ایوریسٹ، کے ٹو، نانگا پربت، اناپورنا، مناسلو، جی ون اور جی ٹو بھی مصنوعی آکسیجن کے بغیر سر کر چکے ہیں۔
پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے بغیر آکسیجن کے 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک سر کرلی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔