ماسکو:روسی نجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ساتھیوں کو یوکرین کے بجائے افریقا کیلئے نئے سفر کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔عرب میڈیا کے مطابق یوگینی پریگوزن کی پریس سروس کی جانب سے ٹیلی گرام میسیجنگ ایپ پر جاری ویڈیو پیغام میں ویگنر گروپ کے سربراہ نے یوکرین کے اگلے مورچوں پر موجودہ صورتحال کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین جنگ میں ہمیں مزید حصہ نہیں لینا چاہیے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ویگنر گروپ کے سربراہ نے ساتھیوں کو بیلاروس آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تربیت، بیلاروس کی فوج کو دنیا کی دوسری بہترین فوج بنا دے گی۔یوگینی پریگوزن کا ساتھیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے دستے افریقا روانگی سے قبل کچھ عرصہ بیلاروس میں ہی قیام کریں گے۔
ویگنر گروپ کا یوکرین جنگ میں مزید حصہ لینے سے انکار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔