Tuesday, January 7, 2025
ہومبریکنگ نیوزوکیل قتل کیس، چیئر مین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

وکیل قتل کیس، چیئر مین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:کوئٹہ میں وکیل قتل کیس میں نامزدگی کے خلاف چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست کل سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر ہوگئی۔ جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی،جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان کو نوٹس جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے وکیل قتل کیس میں نامزدگی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست خارج کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔