لندن (سب نیوز)برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی جانب سے ویزہ فیسوں میں اچانک 20 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہیکہ وزیرعظم رشی سونک نے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کے مطابق فیسوں میں اضافے کا اطلاق وزٹ ویزہ، ورک پرمٹ اوراسٹوڈنٹس ویزہ سمیت تمام اقسام کے ویزوں پرہوگا۔انہوں نے کہا کہ امیگرینٹس کیلئے ہیلتھ سرچارج میں بھی اضافہ کیا گیا ہے،رقم 624 پاونڈ سے بڑھا کر1 ہزار 35 پاونڈز سالانہ کردی گئی۔