Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانپی ڈی ایم کا احتجاج، سپریم کورٹ بار کا عدالت عظمی سے بھرپور یکجہتی کا اعلان

پی ڈی ایم کا احتجاج، سپریم کورٹ بار کا عدالت عظمی سے بھرپور یکجہتی کا اعلان

اسلام آباد (سب نیوز)پی ڈی ایم کا احتجاج، سپریم کورٹ بار نے عدالت عظمی سے بھرپور یکجہتی کا اعلان کر دیا ۔

صدر سپریم کورٹ بار بیرسٹر عابد ایس زبیری، سیکرٹری سپریم کورٹ بار مقتدیر اختر شبیر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں، سیاسی جماعتوں کے اعلان کردہ احتجاج کے خلاف سپریم کورٹ کی حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، سپریم کورٹ کا تحفظ یقینی بنائیں گے،تقدس مجروح کرنے کی کوشش ناکام ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پرتشدد دھرنا اور احتجاج کا اعلان، قانون کی خلاف ورزی اور امن و امان کے لیے خطرہ ہوگا، اسلام آباد میں پہلے ہی آئین کے آرٹیکل 245 کو لاگو کیا جا چکا ہے، وفاقی حکومت اور اداروں پر فرض ہے کہ سپریم کورٹ کی حفاظت کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کریں، سپریم کورٹ بار آئین پاکستان، قانون کی حکمرانی اور عدالت کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، پرامن احتجاج اور اظہار رائے کی آزادی کے حق کو تسلیم کرتے ہیں،سپریم کورٹ کے اختیار کو کمزور کرنے یا چیلنج کرنے کی کوئی بھی کوشش جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔