لاہور(سب نیوز) پی ڈی ایم حکومت کا ایک سال مکمل، تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے حکومت کے ایک سالہ دور کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پی ڈی ایم حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کریں گے ۔عمران خان ویڈیو لنک خطاب پر وائٹ پیپر کے نکات جاری کریں گے ، وائٹ پیپر میں حکومت کی ناقص گورنس ،حکومت کےظلم وستم اوردیگر ایشوز کو اجاگر کیاجائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 9 اپریل کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے دستبردار ہونا پڑا۔موجودہ حکومتی اتحاد کے تحت بننے والی کابینہ نے 19 اپریل 2022 کو حلف لیا تھا ۔