پیرس، سربیا سے ورلڈ کپ کوالیفائر میں رونالڈو کا غصے میں پھینکا گیاکپتانی کا آرم بینڈ چیریٹی نیلامی میں 64 ہزار یورو میں فروخت ہوگیا۔
مقامی فائرمین دیجورڈ ووکیوسک نے گراونڈ میں گرے ہوئے اس بینڈ کو اٹھالیا تھا۔ انھوں نے پھر مقامی اسپورٹس چینل کے ساتھ مل کر اسے فلاحی مقصد کیلئے نیلام کرنے کا پروگرام ترتیب دیا۔اس سے حاصل ہونے والی رقم ان کی 6 ماہ کی بچی کے علاج پر خرچ ہوگی۔