Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانسندھ میں آٹھویں جماعت تک اسکول بند کرنے کی تجویز

سندھ میں آٹھویں جماعت تک اسکول بند کرنے کی تجویز

کراچی، سندھ میں آٹھویں جماعت تک کے لیے اسکول بند کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں اسکول بند کرنے سے متعلق دو تجاویز سامنے آئیں۔اجلاس میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، سیکرٹری کالجز خالد حیدر آباد شاہ ، تمام بورڈز کے چیرمین، پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے نمائندے و دیگر ممبران کمیٹی شریک ہوئے ۔اجلاس کے دوران اسٹیرنگ کمیٹی کے کچھ ممبران نے سندھ میں آٹھویں جماعت تک کے لیے اسکول بند کرنے کی تجویز دی اور کچھ ممبران نے اسکولوں کو 15 روز کے لیے بند کرنے کا کہا تاہم کچھ ممبران نے تمام اسکول بند کرنے کی مخالفت کی۔ اسٹیرنگ کمیٹی کے بعض ممبران نے کہا کہ نویں تا بارہویں تک کلاسز جاری رکھی جائیں جب کہ اس موقع پر پرائیوٹ اسکولز کے نمائندے نے اعتراض اٹھایا کہ جب مارکیٹیں کھلی ہیں تو اسکول کیوں بند کیے جائیں؟

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔