Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزموجودہ ملکی حالات میں الیکشنز کیلئے فنڈز نہیں دیے جاسکتے: وفاقی کابینہ

موجودہ ملکی حالات میں الیکشنز کیلئے فنڈز نہیں دیے جاسکتے: وفاقی کابینہ

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے خط پرغور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پنجاب الیکشن کے حوالے سے وزارت خزانہ، دفاع اور داخلہ کے مقف کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے مقف اپنایا کہ موجودہ ملکی حالات میں الیکشنز کیلئے فنڈز نہیں دیے جاسکتے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے فیصلے سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں الیکشن کی 30 اپریل کی تاریخ ملتوی کردی ہے اور 8 اکتوبر 2023 کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔