اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر شازیہ مری کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہلی کیس کی سماعت ہوئی ،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے شازیہ مری کی جعلی ڈگری کا کیس سندھ ہائیکورٹ کو بھیجوا دیا ۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ سندھ ہائیکورٹ میں پہلے سے شازیہ مری کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہلی کا کیس زیر سماعت ہے،
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ میں جاری کیس میں سپریم کورٹ مداخلت نہیں کر سکتی، ہائیکورٹس سپریم کورٹ کے ماتحت عدالت نہیں ہے،سپریم کورٹ ہائیکورٹس کو ہدایات جاری نہیں کر سکتی۔
سپریم کورٹ نے شازیہ مری کی جعلی ڈگری کا کیس سندھ ہائیکورٹ کو بھیجوا دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔