ایوبیہ(آئی پی ایس ) ایبٹ آباد کے علاقے ایوبیہ میں چیتے کے حملے سے بزرگ شہری زخمی ہوگیا۔ سرکل بکوٹ کے علاقے یو سی پلک کے گاوں ملکوٹ میں چیتے نے دن کے وقت بزرگ شخص پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 55 سالہ رحیم داد شدید زخمی ہوگئے تاہم موقع پر ہی موجود مقامی نوجوان نے بزرگ کی جان بچائی اور اسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر سول اسپتال مری منتقل کردیا۔ایوبیہ ہی کے مقامی نوجوان نے بزرگ شہری کو بچانے کے بعد دیگر مقامی دوستوں کی مدد سے چیتے کو بھی جان سے ماردیا۔
ایبٹ آباد میں حملہ آور چیتے کو مقامی نوجوان نے مار ڈالا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔