Saturday, December 21, 2024
ہومپاکستانڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی نجی تعلیمی اداروں کو 31مارچ کو لانگ مارچ نہ کرنے کی درخواست،ایسوسی ایشن نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا

ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی نجی تعلیمی اداروں کو 31مارچ کو لانگ مارچ نہ کرنے کی درخواست،ایسوسی ایشن نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا

اسلام آباد،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن سے 31مارچ کو لانگ مارچ نہ کرنے کی درخواست کر دی جبکہ صدر ایسوسی ایشن ملک ابرار حسین نے فوری طورپر لانگ مارچ ملتوی کرنے سے انکار کرتے ہوئے ملک بھر کی ایسوسی ایشنز سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف نجی شعبہ تعلیم کے لانگ مارچ کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نجی تعلیمی اداروں کے قائدین کو مزاکرات کیلئے بلا لیا۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین کی قیادت میں وفد نے ڈی سی آفس میں حمزہ شفقات سے ملاقات کی ۔مزاکرات میںضلعی انتظامیہ نے 31 مارچ کو لانگ مارچ نہ کرنے کی درخواست کر دی ۔ ڈی سی حمزہ شفقات نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ نجی تعلیمی اداروں کے مطالبات این سی او سی کے سامنے رکھوں گا تاہم نجی تعلیمی اداروں نے فوری طورپر لانگ مارچ ملتوی کرنے سے انکار کردیا۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین نے ملک بھر کی ایسوسی ایشنز سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا اور کہا کہ باہمی مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے، تعلیمی اداروں کی بندش سے تعلیمی و معاشی مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت درمیانی راستہ نکالنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے ،کورونا وبا کو سیریس سمجھتے ہیں تاہم ایس او پیز کے مطابق عمل کرنا زیادہ سود مند ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔