Friday, April 11, 2025
ہومپاکستانپاکستان سے 21 ٹرکوں کا امدادی قافلہ ترکیہ پہنچ گیا

پاکستان سے 21 ٹرکوں کا امدادی قافلہ ترکیہ پہنچ گیا

اسلام آباد(سب نیوز )ترکیہ میں تباہ کن زلزلہ کے بعد پاکستان کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ این ایل سی کے 21 ٹرکس ترکیہ پہنچ گئے۔

امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان پیش پیش ہے، پاکستان سے امدادی سامان لے کر نیشنل لاجسٹک سیل کے 21 ٹرکس ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔ ٹرکس استنبول سے ایک ہزار کلومیٹر مشرق میں ملاتیا پہنچے ہیں۔

ترکیہ کے لیے امدادی سامان میں سرد موسم سے بچنے کے لیے خیمے، کمبل اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ترکیہ پہنچنے والے قافلے کو پاکستانی نائب سفیر عباس سروس قریشی نے امدادی سامان ترکیہ کے اعلی حکام کے سپرد کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔