اسلام آباد،اسلام آباد کے پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد الیاس کوتمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں سول اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدرمملکت نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پرشخصیات کواعزازات سے نوازا۔صدر مملکت عارف علوی کی طرف سے اسلام آباد کے پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد الیاس کو ان کی شجاعت ، دلیری اور جدید نظام کے ذریعے خطرناک مجرمان کو گرفتار کرنے پرتمغہ امتیاز سے نواز ا گیا ۔