Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانسینیٹ الیکشن میں شکست،پی ڈی ایم بڑوں کے رابطے

سینیٹ الیکشن میں شکست،پی ڈی ایم بڑوں کے رابطے

لاہور،چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد پی ڈی ایم کے 3 بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہوں نے سر جوڑ لئے ہیں، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان، سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں تینوں رہنمائوں نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخابی نتائج پر مشاورت کی اور چیئرمین سینیٹ کا نتیجہ عدالت میں چیلنج کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں پیر کے روز پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں حتمی فیصلے کرنے پر مشاورت کی گئی، اور فیصلہ ہوا کہ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس پیر کو ہوگا، جس میں نوازشریف، آصف علی زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے، اجلاس میں بلاول بھٹو ، مریم نواز، محمود خان اچکزئی شرکت کریں گے، اور پی ڈی ایم اس بات پر بھی غور کرے کہ ڈپٹی چیئرمین کے پی ڈی ایم امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری کو اپوزیشن کے کم ووٹ کیوں ملے، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب میں شکست کے بعدعملی پر مشاورت ہوگی، جب کہ لانگ مارچ کی تیاریوں پر مشاورت اور حکمت عملی بھی طے ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔