سیکٹر جی سکس ون میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
تھانہ آبپارہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔ملزمان لڑکی کو لے کر فرار ہو گئے اور پولیس کی جانب سے ملزمان کا تعاقب کیا جارہا ہے، ملزمان کی لوکیشن ٹریس کر لی گئی ہے جلد وہ قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ پولیس کے مطابق مقتول نے کچھ عرصہ پہلے کورٹ میرج کی تھی۔
اسلام آباد میں کورٹ میرج کرنے والا لڑکا قتل، لڑکی اغوا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔