Monday, December 2, 2024
ہومپاکستانموٹروے پر واش روم فیس میں 50 فیصد سے زائد اضافہ

موٹروے پر واش روم فیس میں 50 فیصد سے زائد اضافہ

موٹروے ایم ون پر مسافروں کیلئے کھانے پینے کی اشیاکے من مانے ریٹ مقرر کرنے کے بعد واش روم استعمال کرنے کی فیس میں بھی پچاس فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا ہے۔جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اسلام آباد پشاور موٹروے(ایم ون)کے سروس ایریاز پر کھانے پینے کی اشیا کے من مانے نرخوں کی شکایات توسامنے آتی ہی رہتی ہیں مگر اب ایم ون سروس ایریاز پر پیڈ واش روم سروس کی فراہمی میں بھی من مانی فیس وصولی شروع کر دی گئی ہے اور موٹروے ایم ون پر واش روم استعمال کرنیکی فیس 50 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کر دی گئی ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مسافروں کی جانب سے این ایچ اے اور دیگر متعلقہ حکام سے پچاس فیصد سے بھی زائد اضافے پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں این ایچ اے کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ موٹرویز پر فری واش روم کی سہولت بھی مسافروں کو دستیاب ہے جبکہ جن واش رومز کے پیسے بڑھائے جا رہے ہیں اس حوالے سے انہوں نیکوئی موقف نہیں دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔