Saturday, July 27, 2024
ہومتعلیمملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں ،فیصلہ آج متوقع

ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں ،فیصلہ آج متوقع

اسلام آباد،ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے باعث مزید کیا اقدامات کئے جائیں ؟،این سی او سی آج فیصلہ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق این سی او سی میں آج اہم اجلاس ہوگا،جس میں کورونا کی تیسری خطرناک لہر کو قابو کرنے کیلئے آج اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔اجلاس میں ملک بھر میں تعلیمی اداروں سے متعلق بھی اہم فیصلہ متوقع ہے،تعلیمی ادارے کھلے رکھیں یا مستقل بند کئے جائیں؟وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم مشاورت کریں گے جبکہ اجلاس میں امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیاجائیگا۔اجلاس میں رمضان کے دوران ایس او پیز کا جائزہ لیا جائے گا،رمضان ایس او پیزپرعلمائیکرام کی تجاویزکا بھی جائزہ لیاجائیگا۔این سی او سی کی ہدایات پر اب تک پبلک ٹرانسپورٹ ،کاروباری سرگرمیاں محدود اوراجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے بھی ہفتے میں 2 روز اسلام آباد سے آنے اور جانے والی بین الاصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔فیصلے کا اطلاق تمام نجی ٹرانسپورٹ، گڈز، فریٹ اور ایمرجنسی سروسز پر نہیں ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔