Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینبرطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کی برطانیہ کے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنیکی مخالفت

برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کی برطانیہ کے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنیکی مخالفت

لندن،برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے برطانیہ میں کورونا کے حوالے سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کی مخالفت کر دی۔

انھوں نے اس سلسلے میں برطانوی فارن سیکرٹری کو خط بھی لکھا ہے۔پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے برطانوی فارن سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ سیاسی ہے، بھارت سمیت کئی ممالک میں کورونا کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے، لیکن انھیں ریڈ لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔یاد رہے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے۔ پاکستان میں موجود برطانوی شہری اور ریزیڈنسی ویزا کے حامل افراد ہی واپس برطانیہ جا سکیں گے، پاکستانیوں کو وزٹ ویزہ ایشو نہیں ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔