Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانکورونا میں اضافہ ، قومی اسمبلی کے تمام دفاترسولہ مارچ تک بند

کورونا میں اضافہ ، قومی اسمبلی کے تمام دفاترسولہ مارچ تک بند

اسلام آباد ، کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر قومی اسمبلی کے تمام دفاتر تیرہ مارچ سے سولہ مارچ تک بند کر دیئے گئے ۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے دفاتر کی بندش کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق کورونا کیسز سے متاثرہ ملازمین اپنی رپورٹس اسمبلی کی اسٹبلشمنٹ برانچ کو بھیجیں گے ، سترہ مارچ سے ڈیپارٹمنٹ ہیڈ حاضری پر ہونگے ،ملازمین کی حاضری میں بھی کمی کردی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔