Friday, March 1, 2024
ہومپاکستانمختلف شہروں سے 6 نیب افسران کے لاہور بیورو تبادلے

مختلف شہروں سے 6 نیب افسران کے لاہور بیورو تبادلے

اسلام آباد :قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد، ملتان اور سکھر سے 6 افسران کے لاہور بیورو میں تبادلے کر دیے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماجد علی ملک اور محمد صابر خان کا نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے نیب لاہور تبادلہ کر دیا گیا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر حیات اور مراتب خان کو نیب ملتان سے نیب لاہور ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز احمد اور سہیل شاہ کا بھی نیب سکھر سے قومی احتساب بیورو لاہور تبادلہ کر دیا گیا، قومی احتساب بیورو نے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔