Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانانفارمیشن سروس گر وپ کے گریڈ20 کے افسر مبشر حسن ڈی جی ایم اووزارت اطلاعات و نشریات تعینات

انفارمیشن سروس گر وپ کے گریڈ20 کے افسر مبشر حسن ڈی جی ایم اووزارت اطلاعات و نشریات تعینات

اسلام آباد ، وفاقی حکومت نے انفارمیشن سروس گر وپ کے گریڈ20 کے افسر ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال مبشر حسن کو ڈی جی ایم اووزارت اطلاعات و نشریات کے عہدے پر تعینات کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انفارمیشن سروس گر وپ کے گریڈ20 کے افسر مبشر حسن کو ڈی جی ایم اووزارت اطلاعات و نشریات کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے،مبشر حسن اس سے قبل ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کے عہدے پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری سے مبشر حسن کو فوری طور پر ڈی جی ایم اوکا چارچ لینے کی ہدایت کی گی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔