Wednesday, April 2, 2025
ہومپاکستانایم کیو ایم پاکستان کا سیاسی رابطے بڑھانے کا فیصلہ، پارٹی وفد نواز شریف سے ملاقات کرے گا

ایم کیو ایم پاکستان کا سیاسی رابطے بڑھانے کا فیصلہ، پارٹی وفد نواز شریف سے ملاقات کرے گا

کراچی (سب نیوز)عام انتخابات سے قبل ایم کیو ایم پاکستان نے سیاسی رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی جلد بیٹھک لگے گی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا وفد جلد سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرے گا، اہم بیٹھک میں عام انتخابات کی تاریخوں سمیت مختلف امور پر مشاورت ہوگی۔

نواز شریف سے متوقع ملاقات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عام انتخابات سے قبل سیاسی اتحاد بنانے پر بھی مشاورت ہوگی، ایم کیو ایم کے حالیہ دنوں مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔