Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانموٹر وے زیادتی کیس کے مجرمان کی سزاوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل

موٹر وے زیادتی کیس کے مجرمان کی سزاوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل

لاہور،موٹروے زیادتی کیس کے مجرمان عابد ملہی اور شفقت بگا نے سزاوں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ عابد ملہی اور شفقت بگا کی جانب سے قاسم آرائیں ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ مجرموں کو موٹر وے پر زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی، مجرموں کی موت کی سزا پر عمل لاہور ہائیکورٹ کے حکم سے مشروط ہوگا۔اپیل کے متن کے مطابق اغوا کا جرم ثابت ہونے پر مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کو عمر قید کی سزائیں سنائیں،عدالت نے مجرموں کی تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے لاہور موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے مرکزی ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کو سزائے موت سنائی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔