Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزسپریم کورٹ میں مونس الٰہی کیخلاف ایف آئی اے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں مونس الٰہی کیخلاف ایف آئی اے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کے رہنما مونس الٰہی کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔
جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 15 دسمبر کو سماعت کرے گا۔ جسٹس یحیٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
ایف آئی اے نے مونس الٰہی پر ایف آئی آر ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔
سپریم کورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
اسپیشل جج سینٹرل لاہور نے مونس الٰہی کے خلاف ایف آئی اے کا مقدمہ خارج کردیا تھا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی آر خارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔