Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانبلاول بھٹو میں ایک عظیم لیڈر بننے کی تمام تر خصوصیات موجود ہیں، متھیرا

بلاول بھٹو میں ایک عظیم لیڈر بننے کی تمام تر خصوصیات موجود ہیں، متھیرا

لاہور،معروف پاکستانی ماڈل ، اداکارہ و میزبان متھیرا نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مستقبل کا عظیم لیڈر قرار دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران متھیرا نے کہا کہ بلاول میں ایک عظیم لیڈر بننے کی تمام تر خصوصیات موجود ہیں، ان کی گورنمنٹ کا ٹائم جلد آئے گا۔اداکارہ نے بتایا کہ بینظیر ان کی پسندیدہ سیاستدان ہیںجبکہ پاکستان کی تاریخ میں زرداری اور مشرف کا دور بہترین تھا۔انہوں نے زمبابوے سے پاکستان منتقل ہونے کے حوالے سے بتایا کہ ان کے والد زمبابوے کی اپوزیشن میں جانے مانے سیاستدان تھے، گھریلو ناچاقی کے باعث والد اور والدہ میں طلاق ہوگئی اور وہ خود والدہ کے ساتھ راتوں رات پاکستان منتقل ہوگئیں۔متھیرا نے بتایا کہ ان کی اپنی شادی کی ناکامی کے بعد اب وہ خود ہی اپنے 5 سالہ بیٹے آہل کے ہمراہ رہتی ہیں، بیٹے کے نام کے معنی متھیرا نے عظیم شہزادہ بتائے۔انہوں نے کہا کہ میں بچے کے کیرئیر کے حوالے سے خودغرضی کا مظاہرہ کرنے کی قائل نہیں، بیٹا بڑا ہوکر اپنے کیرئیر کا خود انتخاب کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔