Sunday, January 19, 2025
ہومبریکنگ نیوزن لیگ کے ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

ن لیگ کے ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

لاہور(سب نیوز )پنجاب اسمبلی میں نئے اسپیکر کے انتخاب کا عمل شروع ہوگیا۔اسپیکر سبطین خان کی صدارت میں پنجاب اسمبلی اجلاس کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیرسے شروع ہوا۔مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ایوان میں آمد پر شور شرابا ہوا اور سنی اتحاد کونسل اورن لیگ کے ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔

پنجاب اسمبلی کے 4 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا اور حلف اٹھانے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے حافظ فرحت بھی شامل ہیں۔نماز مغرب کے وقفے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو نئے اسپیکر کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے 3 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جہاں ارکان ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔

ملک محمد احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے ن لیگ اور احمد خان بچھر سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اسپیکر کے امیدوار ہیں۔ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں ن لیگ کے ظہیراقبال چنڑ کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض قریشی سے ہوگا۔ سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ ان کے ارکان کو اسمبلی آنے سے روکا جا رہا ہے، میاں اسلم اقبال محفوظ مقام پر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔