Saturday, July 27, 2024
ہومتعلیمپاکستان میں دو کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد آؤٹ آف سکول چلڈرن،ہمارے تعلیمی نظام پر سوالیہ نشان ہے،ڈاکٹرملک ابرارحسین

پاکستان میں دو کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد آؤٹ آف سکول چلڈرن،ہمارے تعلیمی نظام پر سوالیہ نشان ہے،ڈاکٹرملک ابرارحسین

اسلام آباد : آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی نو منتخب مرکزی ایگزیکٹو باڈی کا پہلا اجلاس گزشتہ روزایسوسی ایشن کے ہیڈآفس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس کی صدارت مرکزی صدرڈاکٹر ملک ابرار حسین نے کی جبکہ سینئر نائب صدر رانا سہیل احمد،نائب صدرجاوید اقبال راجہ، سیکرٹری جنرل اشرف ہراج،ذوالفقار علی صدیقی،عرفان مظفر کیانی،ملک دین محمد اعوان،قاسم عباس، اسراربخاری،محمد ابرا ہیم،ملک حفیظ الرحمن،ملک شوکت علی،محمد عارف ایڈوکیٹ،قاری طارق محمود،انتخاب حسین،سید عابد شاہ،سردار گل زبیر خان،ڈاکٹر رخسانہ خان،نگینہ یونس اور سعدیہ اسحاق نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اجلاس نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں سکول سے باہر دو کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد بچے ہیں جو ہمارے تعلیمی نظام پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ آؤٹ آف سکولز بچوں کو سکول لانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیاہے کہ پاکستان کی تعلیمی ترقی،سماجی و معاشی بہتری کے لیے نجی شعبہ تعلیم کا کردار سب سے بڑھ کر ے اس لیے نجی تعلیمی اداروں کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے ان سکولوں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔نجی سکولوں کی بلڈنگ تعمیر کرنے کیلئے زمین کی فراہمی جبکہ بلاسود قرضے دیئے جائیں،رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں میں لیبارٹریاں اور لائبریریاں فراہم کی جائیں۔اجلاس میں واضح کیا گیاہے کہ بلاشبہ نجی شعبہ تعلیم حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے،تاہم ریاست کو بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہونگی اور نجی تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔