اسلام آباد،گلوبل اسماعیلی مسلم کمیونٹی 26ستمبر کو افتتاحی گلوبل اسماعیلی سووک ڈے منائے گی۔
اس موقع پر صدراسماعیلی کونسل برائے پاکستان حافظ شیر علی نے وزیراعظم کے مشیربرائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ملاقات کی جس میں انہوں نے گلوبل اسماعیلی سووک ڈے اور اسماعیلی برادری کی حکومت پاکستان کی شجرکاری مہم میں مدد کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر حافظ شیر علی نے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کو ممنٹو بھی پیش کیا۔اسماعیلی سووک پاکستان “درخت سے حیات” اور “صاف خوشحال پاکستان” مہم کو جاری رکھے گا جس کا باقائدہ آغاز اس سا ل کے شروع میں ہوا۔پچھلے سال اسماعیلی سووک کا باقائدہ آغاز ہوا۔ یہ ایک بین الااقوامی پروگرام ہے جس کے تحت دنیا بھر میں شیعہ اسماعیلی مسلم کمیونٹی متحد ہوکر انسانیت کی رضاکارانہ خدمت کی صدیوں پرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ان کمیونٹیز کے معیار زندگی کو بہتر بنا تی ہے جن میں وہ رہتے ہیں خواہ ان کا تعلق کسی بھی عقائد ، جنس اور نسب سے ہو۔ یہ بین الاقوامی کاوش اسماعیلی مسلم کمیونٹی کی شہری مشغولیت اور ذمہ دار شہری کی اخلاقیات کی عکاسی کرتی ہے ، جو اسلام کی بنیادی خدمت ، امن ، ہمدردی اور کمزوروں کی دیکھ بھال کے اقدار کی مثال ہیں۔ملاقات کے دوران، حافظ شیر علی نے کمیونٹی کی رضاکرانہ خدمات اور پاکستان میں سماجی و اقتصادی اور ثقافتی ترقی کے مختلف شعبوں میں آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کی شراکت داری کے بارے میں آگاہ کیا۔اسماعیلی کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے وفاقی وزیر ملک امین نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کو درپیش سب سے بڑے خطرات میں ایک موسمیاتی تبدیلی ہے۔ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے دس بلین ٹری سونامی انیشیٹوو میں اسماعیلی سووک پاکستان کی شجر کاری مہم معاون ثابت ہو گی۔
صدر اسماعیلی کونسل پاکستان حافظ شیر علی کی مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ملاقات ،ماحولیاتی تحفظ بارے اقدامات سے آگاہ کیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔