Saturday, July 27, 2024
ہومUncategorizedخواتین یونیورسٹی ملتان میں دو روزہ دختران پاکستان سیمینار اور ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز

خواتین یونیورسٹی ملتان میں دو روزہ دختران پاکستان سیمینار اور ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز

ملتان،وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام خواتین یونیورسٹی ملتان میں دو روزہ دختران پاکستان سیمینار اور ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا،سیمینار و ٹریننگ ورکشاپ میں سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ پنجاب عنبرین رضا،وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمی قریشی نے شرکت کی،ڈاکٹر عصمت ناز،ڈاکٹر کاشف فراز،فوزیہ عرفان،ڈاکٹر شاہینہ کریم،سماجی شخصیات اور طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ عنبرین رضا نے کہا کہ خواتین کی ہر فیلڈ میں ترقی و خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے،وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ اپنے کثیر المقاصد نصب العین پر عمل کرکے خواتین کو ہر فیلڈ میں رہنمائی فراہم کر رہا ہے،پنجاب وومن ورکنگ ہیلتھ اتھارٹی کا قانون لا رہے ہیں جس سے خواتین کو مزید سہولیات میسر ہونگی۔عنبرین رضا نے کہا کہ ہراسمنٹ کا خاتمہ،وراثت،کوویڈ،نکاح،تعلیمی اداروں میں داخلے،رہائش،چائلڈ میرج،ملازمتوں کا کوٹہ،وراثت بارے رہنمائی ہماری پہچان ہے،،طالبات اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں،ہر ممکن سپورٹ فراہم کرتے رہیں گے۔سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ عنبرین رضا نے کہا کہ خودختران پاکستان سیمینار کا ملک بھر میں انعقاد اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ڈاکٹر عصمت ناز نے کہا کہ خواتین معاشرے کی تقدیر بدل سکتی ہیں،صلاحیتوں کو ضرور منوائیں۔ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کریم نے کہا کہ حکومت پنجاب کے خواتین کی ترقی بارے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ڈاکٹر محمد ضیا الحق نے کہا کہ قیام پاکستان میں ملتان کی خواتین کی خدمات قابل قدر ہیں۔ڈاکٹر محمد ضیا الحق نے کہا کہ پیام پاکستان کے ذریعے ملک دشمن عناصر کو بھی امن کی تلقین کی جارہی ہے۔ڈاکٹر انجیلا نوید نے کہا کہ طالبات وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی ہیلپ لائن سے ہر قسم کی گائیڈ لائنز کے سکتی ہیں۔ڈاکٹر کاشف فراز نے کہا کہ تعلیمی سلسلہ کے دوران سٹریس کا خاتمہ ہماری ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ڈاکٹر کاشف فراز نے کہا کہ طالبات ادھورے خواب پورے کرنے کے لیے ٹیشن فری ماحول کی طرف مائل ہوں،مثبت نفسیاتی ٹیکنیکس سے آگاہی وقت کا تقاضا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔