Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم کامیاب جوان پروگرام اور یونیسف پاکستان کے درمیان باہمی اشتراک اور تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام اور یونیسف پاکستان کے درمیان باہمی اشتراک اور تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد،وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام اور یونیسف پاکستان کے درمیان باہمی اشتراک اور تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے گئے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اور یونیسف کی آیڈا گِرما (Aida Girma) نے معاہدے پر دستخط کیے۔کامیاب جوان پروگرام اور یونیسف کے درمیان پاکستان میں ایڈولیسنٹ ایکویلٹی اینڈیکس (Adolescence Equality Index) مرتب کرنے کے حوالے سے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ عثمان ڈار نے کہا کہ انڈکس کا مقصد 10 سے 19 سال عمر کے بچوں کو درپیش مسائل اور مشکلات جانچنا ہے۔انڈکس کے بدولت بچوں کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھ کر پالیسی سازی میں مدد حاصل ہوگی۔ عثمان ڈار نے کہا کہ یونیسف کے ساتھ ملکر وزیراعظم کامیاب جوان جونیئر پروگرام متعارف کروا کر 10 سے 19 تک کے بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے ملکر کام کرینگے۔ یو نیسف ایڈولیسنٹ ایکویلٹی اینڈیکس تشکیل دینے اور متعلقہ لوگوں کو ٹرینینگ دینے کے حوالے سے تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ آیڈا گِرما یونیسف پاکستان میں بچوں سے متعلقہ موجودہ سوشل سیکٹر پا لیسیز کا از سر نو جائزہ لینے کیلئے بھی تعاون فراہم کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔