Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانبراڈ شیٹ معاملہ، جسٹس (ر)عظمت سعید پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

براڈ شیٹ معاملہ، جسٹس (ر)عظمت سعید پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ، براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کے لیے جسٹس (ر)عظمت سعید پر مشتمل ایک رکنی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،نوٹی فکیشن میں ٹی اوآرز بھی لکھے گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے جسٹس (ر)عظمت سعید کی بطور سربراہ براڈ شیٹ انکوائری کمیشن تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ، عظمت سعید شیخ کو انکوائری کمیشن ایکٹ 2017کے تحت تعینات کیا گیا ہے،کابینہ ڈویژن نے عظمت سعیدشیخ کی تعیناتی کانوٹی فکیشن جاری کیا ، نوٹی فکیشن میں ٹی اوآرزبھی لکھے گئے ہیں،ٹی او آر کے مطابق 2003میں براڈ شیٹ، آئی اے آر سے معاہدوں کے منصوبوں کی چھان بین ہوگی، براڈ شیٹ اور آئی اے آر کو 2008میں ادائیگیوں کی انکوائری ہوگی، کمیشن براڈ شیٹ معاملے میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔