Saturday, January 4, 2025
ہومپاکستانجب تک ہماراحق ہمیں نہیں ملتا کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایوان کوچلنے دیں گے،جنیداکبر

جب تک ہماراحق ہمیں نہیں ملتا کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایوان کوچلنے دیں گے،جنیداکبر

اسلام آباد (سب نیوز)سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی جنیداکبرخان نے کہا ہے کہ اس اسمبلی کو نہیں مانتے، لیڈر کے باہر آنے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے جب تک ہماراحق ہمیں نہیں ملتا کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایوان کوچلنے دیں گے۔
قومی اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے جنیداکبرخان نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کی آبادی 65فیصد ہے جوبانی پی ٹی آئی کیساتھ ہے،کیا اس ملک میں کوئی قانون نہیں ہے کیا یہ کسی کی جاگیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں مفاہمت یا کوئی بات کرنے نہیں آئے، ہم اس اسمبلی کو نہیں مانتے،ایوان میں موجود ارکان میں سے آدھے سے زیادہ ہارے ہوئے لوگ ہیں،یہ اسمبلی اسوقت تک نہیں چلے گی جب تک حق مارنیوالے لوگ نکل نہیں جاتے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہماری قیادت ہمارا لیڈرباہر نہیں آتا،خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے، جب تک ہماراحق ہمیں نہیں ملتا کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ایوان کوچلنے دیں گے۔جنیداکبر نے کہا کہ ملک کا مستقبل بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جڑا ہوا ہے،ہم نے ریفرنس بھیجا اسی لئے ہمارے خلاف فیصلہ دیا گیا،اس اسمبلی میں کس نے آنا ہے یہ فیصلہ عوام کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔