Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینجو بائیڈن نے عہدہ سنبھالتے ہی امریکی فوج میں خواجہ سرؤاں پر عائد پابندی ختم کردی

جو بائیڈن نے عہدہ سنبھالتے ہی امریکی فوج میں خواجہ سرؤاں پر عائد پابندی ختم کردی

نیویارک،نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے عہدہ سنبھالتے ہی امریکی فوج میں خواجہ سرؤاں پر عائد پابندی ختم کردی۔امریکی میڈیا کیمطابق نئے امریکی صدر جوبائیڈن نے انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ خواجہ سراؤں پر فوج میں شمولیت سے متعلق پابندی کو ختم کردیں گے، جس کے بعد صدارتی آفس کا منصب سنبھالتے ہی بائیڈن نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے ہیں۔فوجی حکام کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اب خواجہ سرا سروس کے دوران اپنی شناخت ظاہر کر سکیں گے اور ان کے لیے دستیاب طبی سہولیات کا معیار طے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق امریکی صدر براک اوباما نے فوج میں خواجہ سراوں پر پابندی کی پالیسی کو ختم کیا تھا اور انہیں آزادانہ طور پر فوج میں نوکری کی اجازت دی تھی۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ خواجہ سرا فوج میں کسی بھی حیثیت میں کام نہیں کر سکتے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج میں خواجہ سراوں پر پابندی کو دوبارہ لاگو کرنے کیلئے صدارتی حکمنامے پر دستخط کیے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔