Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانمقابلہ کرنا ہے توعدالتوں میں آئیں، اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہ کیے جائیں، ترین

مقابلہ کرنا ہے توعدالتوں میں آئیں، اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہ کیے جائیں، ترین

لاہور،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ لگتا ہے منصوبے کے تحت چیزیں لیک کی جاتی ہیں لیکن پوری طرح مقابلہ کریں گے، مقابلہ کرناہے توعدالتوں میں آئیں، اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہ کیے جائیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ انکے تینوں مقدمات میں چینی کی قیمت بڑھنے کا کوئی تعلق نہیں، 6 سے 10 سال پہلے کی کمپنی کے فیصلوں کو چیلنج کیا جارہا ہے اور ان فیصلوں کو چیلنج کرنا ایف آئی اے کا کام نہیں ہے لیکن جان بوجھ کر ایف آئی اے کو کیس دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ٹرائل کرکے شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے اور منی لانڈرنگ کا ایک لفظ ڈال کر اس کوکریمنل کیس بنادیا گیا ہے۔ میرابیٹابیگناہی ثابت کرنے بیرون ملک سے آیا، عدالت پیش ہوکرخودکوقانون کے سامنے پیش کیا، ہم عدالت میں پیش ہوگئے ہیں اور پوری طرح مقابلہ کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سوال ہے کہ میری شوگر ملزکو اس طرح کیوں اچھالا جارہا ہے؟ کیا باقی 80 شوگرملز میں کوئی ایشو نہیں ہے؟ لگتا ہے کہ منصوبے کے تحت چیزیں لیک کی جاتی ہیں، دو دن بعد کچھ ہونا ہوتا ہے تو اسے لیک کرکے میڈیا کو دیدیا جاتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔