Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آبادتھانہ آئی نائن پولیس کی کارروائی ،اغوا برائے تاوان میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

تھانہ آئی نائن پولیس کی کارروائی ،اغوا برائے تاوان میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

اسلام آباد،تھانہ آئی نائن پولیس کی کارروائی ،اغوا برائے تاوان میں ملوث چار ملزمان گرفتار، مغوی فرحان خالد کو بازیاب کرکے گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اغوا کاروں میں معظم قریشی، بشارت علی، محمد عرفان اور محمد رضوان شامل ہیں،مغوی نے اوایل ایکس پر گاڑی بیچنے کا ایڈ دیا تھا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان سے ایک نے گاڑی خریدنے کے لئے مغوی سے رابطہ کیا اور پی ڈبلیو ڈی بلایا،پی ڈبلیو ڈی میں گاڑی کا سودا 16 لاکھ روپے میں طے ہوا،اسی دوران ملزم نے فیصل آباد میں ایمرجنسی بتا کر مغوی کی گاڑی بک کی،مغوی نے فیملی ممبر کو بتایا کہ وہ جاننے والے کے ساتھ بکنگ پر فیصل آباد جارہا،سیال سروس ایریا میں ملزم نے گاڑی رکوائی تو ملزم کے مزید دو ساتھی گاڑی میں بیٹھ گئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان نے گن پوائنٹ پر فرحان خالد کو اغوا کیا اور رحیم یار خان لے گئے،ملزمان مغوی کی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرکے تاوان کا مطالبہ کرتے رہے،پولیس نے اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی،پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا ،پولیس نے مغوی کو گاڑی سمیت رحیم یار خان سے بازیاب کرلیا،ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد واردروں کا انکشاف کیا ہے ،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔